سمبڑیال‘بلدیاتی انتخابات ،ارشد محمود گھمن کاچیئرمین کی سیٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلان

سمبڑیال‘بلدیاتی انتخابات ،ارشد محمود گھمن کاچیئرمین کی سیٹ پر الیکشن لڑنے ...
سمبڑیال‘بلدیاتی انتخابات ،ارشد محمود گھمن کاچیئرمین کی سیٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلان

  


سمبڑیال(نمائندہ پاکستان) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما وسینئر صحافی چوہدری ارشد محمود گھمن نے یونین کونسل روڑس نمبر 29ضلع سیالکوٹ سے ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے پلیٹ فارم سے امیدوار برائے چئیرمین کی سیٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار ارشد محمود گھمن نے روزنامہ پاکستان سے ایک گفتگو کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) حلقہ این اے 112کے رکن قومی اسمبلی رانا شمیم احمد خان اورپی پی124سیالکوٹ کے رکن صوبائی اسمبلی رانا عبدالستار نے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کرکے حلقہ کی صحیح معنوں میں ترجمانی کر کے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) ضلع سیالکوٹ سے بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف کے امید واروں کی ضمانتیں ضبط کروا دے گی۔انہوں نے کہا کہ الیکشن لڑنے کا اعلان حلقہ یونین کونسل روڑس کے عوام کے پرزور اصرار پر کیا ہے اورحلقہ کے مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں رہوں گا۔

مزید : علاقائی


loading...