آئند ہ 2روز تک ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہیگا

آئند ہ 2روز تک ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہیگا

لاہور (کامرس رپورٹر) محکمہ موسمیات کے مطابق آئند ہ دو روز تک ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ،گوجرانوالہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم راولپنڈی ڈویڑن میں کہیں کہیں جبکہ بنوں، کوہاٹ، گوجرانوالہ ڈویژ ن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش جہلم میں 19ملی میٹر جبکہ بنوں 12، کوہاٹ 08، چکوال 07، منگلا 06، راولاکوٹ 05، راولپنڈی (چکلالہ 04، شمس آباد 01)، لسبیلا 04، منڈی بہاؤالدین، گجرات 02 اور پٹن میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات میں سب سیزیادہ درجہ حرارت بھکر، نور پور تھل میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دالبندین، سبی، رحیم یار خان، سکھر 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید : علاقائی


loading...