قلات، سوراب سے 4افراد کی لاشیں برآمد،پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل
قلات (آئی این پی) قلات کے علاقے سوراب سے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں‘ پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ اتوار کو لیویز ذرائع کے مطابق سوراب سے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں چاروں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔