جی ایچ کیو میں یوم دفاع کی خصوصی تقریب میں آپریشن ضرب عضب سے متعلق مختصر فلم بھی پیش کی گئی
راولپنڈی(آئی این پی)جی ایچ کیو میں یوم دفاع کے موقع پر شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کی خصوصی تقریب میں آپریشن ضرب عضب سے متعلق مختصر فلم بھی پیش کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اتوا رکو یوم دفاع کے موقع پر جی ایچ کیو راولپنڈی میں شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں آپریشن ضرب عضب سے متعلق مختصر فلم بھی پیش کی گئی جس میں پاک فوج کے جوانوں کے جرات اور شجاعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردی پر قابو پانے کے مناظر دکھائے گئے۔