مولانا طارق جمیل سے مولانا مجاہد الحسینی کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

مولانا طارق جمیل سے مولانا مجاہد الحسینی کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر ...

فیصل آباد(بیورورپورٹ)عالم اسلام کی معروف شخصیت مولانا طارق جمیل کے ادارے جمامعۃ الحسنین فیصل آباد کے طلبہ و اساتذہ کی خواہش پر 6ستمبر کو یادگار اسلاف مولانا مجاہد الحسینی جامعۃ الحسنین گئے جہاں طلبہ و اساتذہ اورمولانا طارق جمیل سے ملاقات ہوئی‘ مولانا مجاہدالحسینی نے جامعہ کے نظام تعلیم‘نظم و نسق اور صفائی و سلیقہ مندی کو سراہتے ہوئے اسے ایک اسلامی یونیورسٹی قرار دیا‘ باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کے دوران مولانا مجاہد الحسینی نے مولانا طارق جمیل سے دریافت کیا کہ عالمی اسفار کے دوران آپ نے کوئی ایسا علاقہ‘ شہر یا بستی کا مشاہدہ کیا ہے جہاں کوئی ایک آدھ فرد یا ایک ہی خاندان مسلمان موجود ہو‘ باقی سب غیر مسلم ہوں‘ مولانا کا جواب نفی میں تھا‘ انہوں نے بتایا کہ اب دنیا کے ہر مقام پر مسلمانوں کی خاصی تعداد رہائش پذیر ہے اور دین اسلام دنیا میں مقبولیت حاصل کر رہا ہے مولانا مجاہدالحسینی نے مولانا طارق جمیل سے یہ بھی فرمائش کی کہ دنیا میں جہاں جہاں بھی تشریف لے جائیں وہاں مسلمانوں میں قرآن کی تعلیم کیلئے رائج بنیادی قاعدہ اور ابتدائی دینی نصاب حاصل کریں تاکہ موازنہ و تقابل کے ساتھ تعلیم و تبلیغ اسلام کی بہتری کی راہ ہموار ہوسکے‘مولانا مجاہدالحسینی کی طرف سے ایسی ملاقات کی متعدد مرتبہ ضرورت و خواہش کے اظہار پر یہ مجلس اختتام پذیر ہوئی. اس ملاقات میں جامعہ کے اساتذہ و طلبہ کے علاوہ مفتی سعید احمد اور مولانا دلبر محمد صفوان بھی موجود تھے۔

مزید : علاقائی


loading...