فیصل آباڈ، ڈکیتی اور چوری کی درجنوں وارداتیں ، مزاحمت پر شہری لہولہان

فیصل آباڈ، ڈکیتی اور چوری کی درجنوں وارداتیں ، مزاحمت پر شہری لہولہان

فیصل آباد(بیورورپورٹ)ضلع بھر میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ڈکیتی‘راہزنی اور چوری کی 16وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں کے گروہ لاکھوں روپے کی نقدی‘طلائی زیورات‘چھ موٹر سائیکل‘ موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے اس دوران ایک واردات میں نامعلوم ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے شہری کو لہولہان کر دیا تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ میں موٹر سائیکل سوار سجاد احمد کو دو نامعلوم ڈاکوؤں نے روکنے کی کوشش کی نہ رکنے پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور اس سے نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے سجاد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے علاقہ میں رانی بی بی کے گھر سے 60ہزار روپے ‘ طلائی زیورات‘ موبائل فون اور قیمتی سامان‘ تھانہ نشاط آباد کے علاقہ میں احمد حسن اور اس کی فیملی سے نقدی‘سات تولے طلائی زیورات اور موبائل فون‘ تھانہ پیپلزکالونی کے علاقہ میں محمد علی کے گھر سے 55ہزار روپے‘ چھ تولے طلائی زیورات اور قیمتی سامان‘تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقوں میں انتظار مسیح سے موبائل اور موٹر سائیکل محمد احمد سے پانچ ہزار اور موبائل فون‘تھانہ سول لائنز کے علاقہ میں ندیم سے 35ہزار روپے‘ تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ میں عزیز سے تین نامعلوم ڈاکوؤں نے نقدی‘موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین لیا اور فرار ہوگئے جبکہ نامعلوم چوروں کے گروہ تھانہ سول لائنز کے علاقوں سے حماد اور اعجاز تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ سے محمد امجد کی موٹر سائیکل‘تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ میں نسرین بی بی کے گھر سے اڑھائی لاکھ روپے مالیت کا سامان‘ تھانہ گڑھ کے علاقہ میں غلام شبیر کے گھر سے دو لاکھ روپے مالیت کا سامان تھانہ سٹی تاندلیانوالہ سے محمد یوسف کی موٹر سائیکل‘ تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے علاقہ میں شمع کی دو راس گائے چوری کر کے چلتے بنے۔

مزید : علاقائی


loading...