کرپشن اور دہشت گردی کو مکس نہ کیا جائے، میاں منیر ہانس

کرپشن اور دہشت گردی کو مکس نہ کیا جائے، میاں منیر ہانس

دبئی( خصوصی رپورٹ) پیپلز پارٹی مڈل ایسٹ کے صدر اور ممبر بورڈ آف گورنرز اورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن میاں محمد منیر ہانس نے کہا ہے کہ کرپشن اور دہشت گردی کو مکس نہ کیا جائے اور اس کی آڑ میں مخصوص سیاسی شخصیات کے کردار کو داغ دار کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ احتساب بلا تخصیص ہونا چاہیئے اور نظام کو چلنے دیا جانا چاہیئے، عوام اچھے اور برے کو جمہوریت ہی کے ذریعے چھان سکتے ہیں، پرویز مشرف دور میں جو کرپشن ہوئی اس کے ذمہ داروں کو بھی عوام کٹہرے میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ میاں منیر ہانس نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی سیاسی طاقت ہے اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پارٹی کو منظم کرنے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، ان کی قیادت میں پیپلز پارٹی اپنا مقام برقرار رکھنے میں کامیاب ہو جائے گی۔

مزید : صفحہ آخر


loading...