چھ ستمبر کو پاک فوج نے دشمن کو شکست فاش سے دوچار کیا،ممنون حسین

چھ ستمبر کو پاک فوج نے دشمن کو شکست فاش سے دوچار کیا،ممنون حسین

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صدرمملکت ممنون حسین نے کہاہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور دوسرے ممالک سے خوشگوار تعلقات چاہتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صدرمملکت ممنو ن حسین نے یوم دفاع کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہادت کاجذبہ ثابت قدمی اور حب الوطنی سے پید اہوتا ہے،6ستمبر 1965ء کو جذبہ حب الوطنی سے سرشار پاک فوج نے دشمن کو شکست فاش سے دوچار کیا۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج نے دشمن کو ایسی شکست فاش دی جس کی تاریخ میں کہیں مثال نہیں ملتی۔پاک فوج نے اپنے سے تین گنا بڑی فوج کا مقابلہ کیااور انہیں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔صدرمملکت نے مزیدکہاکہ پاکستان نے جارحیت کرنے والوں کا ہمیشہ منہ تو ڑ جواب دیاہے۔وزیر ستان میں جاری نے آپریشن ضرب عضب میں مسلح افواج نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا لوہامنوایاہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...