کراچی،پولیس مقابلوں میں 2دہشت گرد ہلاک، پانچ گرفتار
کراچی (آئی این پی) کراچی میں پولیس مقابلوں میں دو دہشت گرد مارے گئے۔ پانچ دہشت گرد گرفتار جبکہ دس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔منگھوپیر میں موٹرسائیکل سوار دو دہشت گردوں پر پولیس موبائل پر حملہ کر دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں دونوں دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی گئی موٹرسائیکل قبضے میں لے لی گئی۔پیرآباد میں ایک کارروائی کے دوران پولیس اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مقابلے میں پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور وہ ایم کیو ایم کے ایم پی اے ساجد قریشی کے قتل میں ملوث ہیں۔ صدر کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران دس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔