علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں داخلوں میٹرک تا پی ایچ ڈی پروگرام کیلئے آخری تاریخ میں 21 ستمبر تک توسیع

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں داخلوں میٹرک تا پی ایچ ڈی پروگرام کیلئے آخری ...

اسلام آباد (ڈی این ڈی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2015ء میں داخلوں کیلئے پیش کئے گئے تمام پروگرامز میں داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 21 ستمبر تک توسیع کر دی ہے، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی منظوری دی جس کے بعد میٹرک تا پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلوں کے خواہشمند امیدوار بغیر لیٹ فیس چارجز کے 21 ستمبر تک داخلہ فارم جمع کراسکتے ہیں۔ داخلہ فارمز یونیورسٹی کی ویب سائٹ پربھی فراہم کردئیے گئے ہیں۔ داخلہ فارم مع مقررہ فیس ملک بھر میں فرسٹ ویمن بینک ٗ بینک الفلاح اور الائیڈ بینک ٗ مسلم کمرشل بینک کی تمام پرانچوں اور نیشنل بینک آف پاکستان کی نامزد کردہ برانچوں میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ نامزد برانچوں کی تفصیلات پراسپکٹس ٗ یونیورسٹی کی ویب سائٹ اور یونیورسٹی کے ملک کے طول و عرض میں موجود علاقائی دفاترسے دستیاب ہیں۔داخلوں کے بارے میں مزید معلومات کے لئے طلبہ انفارمیشن مینجمنٹ یونٹ کے نمبر 051`-9057151ٗ ٹیچرز ٹریننگ پروگرام 051-9057421ٗ سیکنڈری پروگرامز 051-9057431ٗ ہائر سیکنڈری و دیگر پروگرامز 051-9057432ٗ بیچلرز پروگرام 051-9057435اور پوسٹ گریجویٹ پروگرام کے بارے میں معلومات کے لئے 051-9057422پر رابطہ کرسکتے ہیں

مزید : صفحہ آخر


loading...