پاکستانی فوجی بینڈکی یوم ماسکو کے موقع پر تقریبات میں شرکت

پاکستانی فوجی بینڈکی یوم ماسکو کے موقع پر تقریبات میں شرکت

روس ماسکو ( ڈی این ڈی ) ماسکو میں بروز ہفتہ اور اتوار 868 ویں سالگرہ منائی گئی۔دُنیا بھر کے فوجی بینڈ نے اس میں شرکت کی ۔پاکستانی فوجی بینڈ نے اس موقع پر پاکستانی ترانہ کی دُھن سے سب کو محظوظ کیا۔ ماسکو روس کا دارالحکومت ہونے کے ناطے اسے دیگر ممالک کے بڑے شہروں سے مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے ۔یہ بات ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے یوم ماسکو کے موقع پر لال چوک میں منعقدہ تقریب میں کہی۔ میئر کے مطابق ماسکو کو چاہئے کہ وہ اپنی مسابقتی صلاحیت بڑھا دے ۔ سوبیانین نے مزید کہا کہ ملک کا دارالحکومت ہونا بہت عزت کا موجب ہے لیکن ضروری ہے کہ دنیا کے دیگر بڑے شہروں کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے ماسکو کی معیشت، سماجی شعبہ اور شعبہ ٹرانسپورٹ کو فروغ دیا جائے ۔ سوبیانین نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ماسکو ہمیشہ کی طرح تمام مشکلات پر قابو پا سکے گا۔واضح رہے کہ ماسکو شہر کے قیام کی ٹھوس تاریخ معلوم نہیں ہے تاہم شہر کا تواریخ میں پہلا ذکر سن 1147 میں کیا گیا تھا، یوں اس سال ماسکو کی 868 ویں سالگرہ منائی گئی ہے ۔ اس موقع پر تقریبات ہفتے اور اتوار کو ہو ئے ہیں۔ڈسپہچ نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق شہر کی مرکزی سڑک تویرسکایا پر سے ماسکو میں ہونے والے فوجی بینڈز کے فیسٹیول کے اراکین نے مارچ کیا جن میں پاکستان کا فوجی بینڈ بھی شامل تھا۔ بارش کی وجہ سے موسیقاروں کو رین کوٹ پہننے پڑے ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...