وزارت پٹرولیم مجھے عہدے سے نہیں ہٹا سکتی،عارف حمید

وزارت پٹرولیم مجھے عہدے سے نہیں ہٹا سکتی،عارف حمید

لاہور(خبر نگار) وزارت پٹرولیم کے حکم پر عہدے سے ہٹائے گئے سوئی گیس کمپنی کے سابق ایم ڈی محمد عارف حمید نے کہا ہے کہ وہ اپنے عہدے پر بدستور کام کررہے ہیں ۔وزارت پٹرولیم انھیں عہدے سے نہیں ہٹا سکتی ۔بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ کے بعد فیصلہ کروں گا ۔انہوں نے ’’پاکستان‘‘ کو بتا یا کہ آج ایم ڈی کے طور پر ہی اپنے دفتر(گیس کمپنی کے ہیڈ آفس) جاؤں گا۔جبکہ گیس کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزارت پٹرولیم کے نوٹیفیکشین کے بعد ہی کوئی آفیشل بیان دیاجا سکتا ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...