کگھڑ، بوائلر پھٹنے سے زخمی ہونیوالوں میں سے مزید دو افراد جاں بحق

کگھڑ، بوائلر پھٹنے سے زخمی ہونیوالوں میں سے مزید دو افراد جاں بحق

گکھڑمنڈی(نمائندہ خصوصی) فیکٹری میں بوائلر پھٹنے کے نتیجہ میں آج دو مزید افراد جاں بحق ہو گئے حکومت کی طرف سے مرنے والوں کے لواحقین کے لئے پانچ پانچ لاکھ روپے کی امداد ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز میجر (ر) الطاف احمد چیمہ کی فیکٹری بدر 313میں بوائلر پھٹنے سے 7افراد جاں بحق جبکہ 30کے لگ بھگ افراد شدید زخمی ہو گئے ان زخمیوں میں آج 2افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ان مرنے والوں میں نواحی گاؤں چک پٹھان کا رہائشی منور بھی شامل ہے جسے سپرد خاک کر دیا گیا حکومت پنجاب کی طرف سے ڈی سی او گوجرانوالہ نے مرنے والوں کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے کے چیک دیئے آج بھی فضا غمگین رہی لوگ اپنے پیاروں کی صحتیابی کی دعائیں مانگتے رہے ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...