شہباز شریف کا پاکپتن میں مکان کی چھت گرنے کی خبر کا نوٹس،رپورٹ طلب

شہباز شریف کا پاکپتن میں مکان کی چھت گرنے کی خبر کا نوٹس،رپورٹ طلب

لاہور)جنرل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پاکپتن کے محلہ سمادھاں والا میں مکان کی چھت گرنے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیرعلیٰ نے چھت گرنے کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمددری اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی وزیراعلیٰ نے انتظامیہ اور امدادی سرگرمیوں سے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے امدادی سرگرمیاں تیز کی جائیں اور زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...