چودھری ظہیر الدین کی پارٹی عہدیداروں کے ہمراہ میجر عزیز بھٹی شہید اور دیگر شہداء کی یادگار پر حاضری

چودھری ظہیر الدین کی پارٹی عہدیداروں کے ہمراہ میجر عزیز بھٹی شہید اور دیگر ...

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ کے صوبائی جنرل سیکرٹری چودھری ظہیر الدین نے عہدیداروں کے ہمراہ میجر عزیز بھٹی شہید نشان حیدر اور 65ء کی جنگ کے دیگر شہداء کی یادگار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ بعدازاں میاں محمد منیر، خدیجہ عمر فاروقی رکن پنجاب اسمبلی، سیدہ ماجدہ زیدی، آمنہ الفت، سید بلال مصطفی شیرازی، تمکین آفتاب، رانا محمد ریاض، پرویز مائیکل، عائشہ شیخ، ثمینہ چودھری، لیاقت بٹ اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری ظہیر الدین خاں نے کہا کہ ستمبر جنگ میں ہمارا سب سے بڑا ہتھیار اتحاد اور قومی جذبہ تھا، آج تعمیر پاکستان کیلئے اسی قومی جذبہ اور حب الوطنی کے مظاہرے کی ضرورت ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...