تاپی منصوبے پر 8ارب ڈالر لاگت آئے گی،ایشیائی ترقیاتی بینک معاونت کرے گا

تاپی منصوبے پر 8ارب ڈالر لاگت آئے گی،ایشیائی ترقیاتی بینک معاونت کرے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


افغانستان (ڈی این ڈی) افغانستان کے دارالحکومت کا بل میں آئندہ دو ماہ کے دوران "تاپی" یعنی ترکمانستان، افغانستان، پاکستان، ہندوستان گیس پائپ لائن کی تعمیر میں شریک ہونے والے ملکوں کی سمٹ ہوگی ۔1800 کلومیٹر طویل اس گیس پائپ لائن کی تعمیر سے افغانستان کے راستے ترکمانستان سے نکلنے والی گیس کو پاکستان اور پھر ہندوستان کو فراہم کیا جانا ممکن ہو سکے گا۔ توقع کی جا رہی ہے کہ کابل میں ہونے والی سمٹ میں اس منصوبے کے آغاز و تکمیل کی تاریخ کا اعلان کر دیا جائے گا۔ یہ منصوبہ تیس برس کے لیے ہے ۔ تاپی پر 8ارب ڈالر لاگت آئے گی اور اس سلسلے میں ایشیائی ترقیاتی بینک معاونت کرے گا۔ عنقریب اس کی تعمیر کے ضمن میں ٹینڈر جاری کیا جائے گا۔ کچھ ہی عرصہ پیشتر اسلام آباد میں ہوئی ایک ملاقات میں چینی، ہندوستانی اور روسی کمپنیوں نے اس ٹینڈر میں حصہ لینے کا ارادہ ظاہر کیا ہے ۔اس کی تعمیر کو 2017 میں مکمل ہونا ہوگا۔ اس ضمن میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے متنبہ کیا ہے کہ اگر مقررہ مدت میں منصوبہ مکمل نہ کیا گیا تو اس پر آنے والی لاگت بڑھ سکتی ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -