عمران خان کے جلسہ میں ناچنے والا ریچھ اور اسکا مالک گرفتار

عمران خان کے جلسہ میں ناچنے والا ریچھ اور اسکا مالک گرفتار

حافظ آباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے انتقامی کاروائی یا قانون کی پاسدار ی: عمران خان کے جلسہ میں ناچنے والے ریچھ اور اس کے مالک کو گرفتار کر لیا۔ریچھ چڑیا گھر لاہور منتقل جبکہ مالک کو تھانہ سٹی کی حوالات میں بند کر دیا۔ گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی حافظ آباد آمد کے سلسلہ میں ٹھٹھہ کھوکھراں کے رہائشی شوکت علی قلندر نے شہر بھر میں لگائے جانے والے پی ٹی آئی کے استقبالی کیمپ اور میونسپل اسٹیڈیم میں قائم جلسہ گاہ میں اپنے ریچھ کو بھی لے آیا جہاں ریچھ نے مختلف کرتب بھی دیکھائے لیکن شاید شوکت علی قلندر یہ بات نہیں جانتا تھا کہ اس کے خلاف کاروائی بھی ہو سکتی ہے ۔جلسہ گاہ اور استقبالی کیمپوں میں تو لوگ ریچھ کے کرتب سے بہت محضوظ ہوئے بیچارے شوکت علی قلندر کو پولیس کی گرفتاری کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے شوکت علی کے گھر چھاپہ مار کر اُسے گرفتار کر لیا جبکہ ریچھ کو چڑیا گھر لاہور منتقل کر دیا۔گرفتار ہونے والے شوکت علی کا کہنا ہے کہ اُس نے بڑی مشکل سے ریچھ کو پالا تھا اور اسی سے وہ اپنا روزگار بھی چلا رہا تھا۔جس کی قیمت چار ساڑھے چار لاکھ روپے ہے۔ دوسری جانب محکمہ وائلڈ لائف کے افسران کا کہنا ہے کہ ریچھ کو پالنا اور رکھنا غیر قانونی ہے ریچھ کو چڑیا گھر لاہور منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اُس کے مالک کو گرفتار کرکے قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...