تحریک انصاف ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو سرپرائز دے گی، پی ٹی آئی رہنما

تحریک انصاف ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو سرپرائز دے گی، پی ٹی آئی رہنما

لاہور(آئی این پی) تحر یک انصاف کی ضمنی انتخابات کی انتخابی مہم اور یوم دفاع کے موقع پرپاک افواج کے شہداء کو خرا ج عقیدت پیش کر نے کیلئے ریلی ‘تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چودھری محمدسرور ‘لاہور کے آرگنائزر شفقت محمود‘ضمنی انتخابات کے امیدوار عبدا لعلیم خان‘شعیب صد یقی سمیت تحر یک انصاف کے دیگر رہنماؤں سمیت ہزاروں کارکنان نے شر کت کی‘ کارکنان افواج پاکستان کے حق میں اور ’’گو نواز گو‘‘ دھاندلی نہ منظور ‘‘کون بچائے گا پاکستان عمران خان ‘وزیر اعظم عمران خان ‘ظلم یہ ضابطے ہم نہیں مانتے ‘تبدیلی کی جنگ عمران خان کے سنگ کے نعرے لگاتے رہے ۔ اس موقع پرتحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چودھری محمدسرور نے کہا کہ ہم ملکی دفاع کیلئے جانوں کے نذرانے دینے والے پاک افواج کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں او ر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ‘ تحر یک انصاف نے ضمنی انتخابات میں بھر پور تیاریوں کے ساتھ حصہ لینے کا آغا زکر دیا ہے تحر یک انصاف ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ کو سر پر ائز دیگی اور ضمنی انتخابات میں کامیابی تحر یک انصاف کا مقدرہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات کیلئے (ن) لیگ کے امیدواروں کی مہم پنجاب پو لیس اور بیور وکریسی چلا رہی ہے جو قومی خزانے کو پانی کی طر ح بہا رہی ہے ۔لاہور کے آرگنائزر شفقت محموداور رکن پنجاب اسمبلی میاں اسلم اقبال نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ دھاندلی سے کا میاب ہونا (ن) لیگ کی عادت بن چکی ہے ۔ قومی اسمبلی کے امیدوار عبدالعلیم خان اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار شعیب صدیقی نے کہا کہ ہم سب عمران خان کی قیادت میں متحد ہے ،ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ کی دھاندلی زدہ سیاست کا ہمیشہ کیلئے جنازہ نکل جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ہی وہ واحد قومی لیڈر ہیں جو اس ملک کر پشن ‘لوڈشیڈ نگ اور مہنگائی او ر بے روزگاری سمیت دیگر مسائل سے نجات دلاسکتے ہیں ۔اس سے قبل لاہور کے حلقہ این اے 122سے تحریک انصاف کے اُمیدوار عبدالعلیم خان نے صوبائی آرگنائزر چودھری محمد سرور ،ایم این اے شفقت محمود اور ایم پی اے میاں اسلم اقبال کے ہمراہ پی پی 148کے علاقے گنج بخش روڈ پربڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندہ دلان لاہور جھوٹے وعدے کرنے والے اور گزشتہ 30برسوں سے اقتدار پر قابض ہونے کے باوجود مسائل حل نہ کرنے والوں کو مسترد کر دینگے ۔کرسچئین کمیونٹی کے عہدے داروں نے ایم پی اے شہنیلاروت کی قیادت میں این اے 122سے اُمیدوار قومی اسمبلی عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور 11اکتوبر کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی بھر پور حمائیت کا اعلان کیا۔

ریلی

مزید : صفحہ آخر


loading...