ورکنگ باؤنڈری پر بھارت فائرنگ کو اعلان جبگ سمجھتا ہوں: حافظ محمد سعید

ورکنگ باؤنڈری پر بھارت فائرنگ کو اعلان جبگ سمجھتا ہوں: حافظ محمد سعید

قصور(بیورورپورٹ) جمات الدعوۃ کے مرکزی امیر حافظ محمد سعید نے کہا کہ حکمرانوں نے سیز فائر لائن کو لائن آف کنٹرول تسلیم کرنے پر رضامندی ظاہر کرکے سنگین غلطی کی ہے ،میں ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فائرنگ کو اعلان جنگ سمجھتا ہوں ،نرندر مودی جان لے کہ اگر اس نے محدود اور لا محدود جنگ چھیڑی تو بھارتی افواج سرحدوں پر ہو گی مگر جنگ انڈیا کے ہر چھوٹے بڑے شہر میں لڑی جائے گی 1965میں ہماری مسلحہ افواج اور غیور عوام نے مل کر بھارتی سورماؤں کو ناکوں چنے چبوائے تھے مگر1971میں جنگ سرے سے ہوئی ہی نہیں صرف سازشیں ہوئیں جن میں امریکہ اور مغرب برابر کے شریک تھے ،امریکہ کل بھی ہمارا ساتھی نہیں تھا اور آج بھی نہیں ہے ،ہم نے جنگ اپنے پیروں پر کھڑے ہو کر لڑنی ہے اور 1971کا بدلہ لینا ہے ،جنرل راحیل شریف نے ضرب عضب شروع کرکے بھارتی نیندیں حرام کر دی ہیں ،بھارت نے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے دستور میں ترمیم کرکے جمو و کشمیر کو اپنا حصہ قرار دے دیا ہے ہم انشاء اللہ جہاد کے ذریعے کشمیر آزاد کروا کر پاکستان کا حصہ بنائیں گے ،وزیر اعظم میاں نواز شریف بھارتی حکومت کو بتا دیں کہ وہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کو انکا حق استصواب رائے دیکر کشمیر کا مسلہ حل کریں ورنہ وہ جہادی قوتوں کی یلغار کیلئے تیار ہو جائے ،یہ بات انہوں نے گزشتہ روز قصور میں یوم دفاع پاکستان کے نام سے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،جس میں سماجی رہنماء حافظ احسان الرحمن ،میاں مجاہد شیخ ،سابق ناظم مرزا نسیم الحسن ایڈووکیٹ ،چوہدری محمد رفیق،حافظ جاویدالرحمن و دیگر شخصیات نے شرکت کی ،جلسہ سے جمات الدعوۃ کے دیگر رہنماؤں عبدالرحمن مکی،ضلعی امیر محمد اشفاق، اور دیگر نے بھی خطاب کیا ،

حافط محمد سعید

مزید : صفحہ آخر


loading...