پیپلز پارٹی کیساتھ اتحاد نہیں دھاندلی روکنے پر اتفاق ہو، تحریک انصاف نے پھر یوٹرن لے لیا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے پنجاب میں اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ اتحاد پر یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد نہیں کیا، صرف بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی روکنے کیلئے جدوجہد پر اتفاق کیا گیا ہے۔تحریک انصاف کی قیادت نے چند گھنٹوں بعد ہی نیا بیان جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی سے اتحاد نہیں بلکہ بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی روکنے پر مشترکہ جدوجہد پر اتفاق ہوا۔دوسری جانب 7 جماعتی اتحاد نے تحریک انصاف کے یوٹرن پر حیرت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ چوہدری سرور مشترکہ کانفرنس میں شریک ہوئے اور فیصلوں کی توثیق کی۔ تحریک انصاف کا فیصلوں سے ہٹنا حیران کن ہے، عمران خان نے تحریک انصاف کو فیصلوں سے پیچھے ہٹھنے پر مجبور کیا۔