ایپل کی منفرد مہم نے دبئی کی ایک لڑکی کی زندگی میں انقلاب برپا کر دیا

ایپل کی منفرد مہم نے دبئی کی ایک لڑکی کی زندگی میں انقلاب برپا کر دیا

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی فون بنانے والی معروف کمپنی ایپل کی ایک منفرد مہم نے دبئی کی ایک لڑکی کی زندگی میں انقلاب برپا کر دیا۔ ایپل نے رواں سال مارچ میں ایک مہم چلائی تھی اور آئی فون 6کے صارفین کواپنے آئی فون سے مختلف مناظر کی خوبصورت تصاویر بنا کربھیجنے کو کہا تھا جن میں سے کسی ایک کومنتخب کرکے کمپنی نے اپنی عالمی اشتہاری مہم کا حصہ بنانا تھا۔مارچ میں ایپل نے اسی حوالے سے #ShotOniPhone6کا ہیش ٹیگ بھی چلایا تھا۔ اس مہم کے دوران دنیا کے 24ممالک سے 77فوٹوگرافرز نے تصاویر بنا کر ایپل کو بھیجیں جن میں ایک فوٹوگرافر دبئی کی ایک لڑکی دیبئی بھی شامل تھی۔ دیبئی نے لیوا کے صحرا کی ایک دلفریب تصویر بنائی تھی جسے ایپل نے اپنی عالمی اشتہاری مہم کے لیے منتخب کر لیا۔ اب دیبئی کی یہ تصویر دنیا بھر میں میگزینز، اخبارات، بل بورڈز، پوسٹرز وغیرہ پر چھپ رہی ہے۔ دیبئی نے ایک نیوز ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری عمر اس وقت 37سال ہے لیکن میں نوجوانی سے ہی فوٹوگرافی کا شوق رکھتی تھی۔ پہلے مجھے کوئی اس حوالے سے جانتا بھی نہیں تھا لیکن میں ایپل کی شکرگزار ہوں کہ اس کی وجہ سے مجھے دنیا بھر میں شہرت ملی اور کئی جگہوں سے نوکریوں کی پیشکشیں ہو رہی ہیں، اب میں ایپل کی وجہ سے اپنے خوابوں کو تعبیر دینے کے قابل ہو گئی ہوں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...