بیوی زیرحراست ملزم شوہر کو پولیس ہی کی گاڑی میں لے کر فرار ہو گئی

بیوی زیرحراست ملزم شوہر کو پولیس ہی کی گاڑی میں لے کر فرار ہو گئی
بیوی زیرحراست ملزم شوہر کو پولیس ہی کی گاڑی میں لے کر فرار ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) آپ اخباروں میں اکثر خبریں پڑھتے رہتے ہوں گے جن میں ملزمان پولیس کی گاڑی پر حملہ کرکے اپنے ساتھی ملزموں کو چھڑوا کر لے جاتے ہیں لیکن امریکی ریاست الاسکا میں ایک بیوی پولیس کے زیرحراست ملزم شوہر کو پولیس ہی کی گاڑی میں لے کر فرار ہو گئی۔ 35سالہ جوشوا نامی شخص ایک مقدمے میں مفرور تھا اور پولیس نے بڑی تگ و دو کے بعد اسے گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے اسے گرفتار کرنے کے بعد ہتھکڑی لگائی اور اپنی کار کی پچھلی سیٹ پر بٹھا دیا۔ اسی اثناء میں ایک اور گاڑی قریب آ کر رکی اور اس میں موجود شخص پولیس اہلکاروں سے کچھ دریافت کرنے لگا۔ جب اہلکاروں کی توجہ اس طرف ہوئی تو جوشوا کی 28سالہ بیوی امبرواٹفورڈ چپکے سے پولیس کی گاڑی میں ہی اپنے شوہر کو لے کر فرار ہو گئی۔پولیس اہلکاروں کو ایک گھنٹے بعد اپنی گاڑی سڑک کنارے کھڑی مل گئی۔ اس میں سب کچھ جوں کا توں موجود تھا۔ وہ ہتھکڑیاں بھی گاڑی میں پڑی تھیں جو انہوں نے جوشوا کو لگائی تھیں۔پولیس نے مفرور جوڑے کی تلاش کے لیے ایک طویل سرچ آپریشن کیا اور اس کے لیے ایک ہیلی کاپٹر کی خدمات بھی حاصل کیں لیکن کئی گھنٹے کی جدوجہد کے باوجود ناکام لوٹ گئے۔کئی دن بعد مخبری پر دونوں کوویسیلا شہر سے گرفتار کر لیا گیا۔ عدالت کی طرف سے جوشوا کو قید کی سزا سنا دی گئی ہے جبکہ اس کی بیوی کو 20ہزار ڈالر کے عوض ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -