سوشل میڈیا صارفین خبردار! دھوکے میں نہ آئیں، ایمرٹس ایئرلائن کا اعلان

سوشل میڈیا صارفین خبردار! دھوکے میں نہ آئیں، ایمرٹس ایئرلائن کا اعلان
سوشل میڈیا صارفین خبردار! دھوکے میں نہ آئیں، ایمرٹس ایئرلائن کا اعلان

  


دبئی (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پر چند فراڈیوں نے ایمرٹس ایئر لائن کے جعلی پیجز بناکر ایک انعامی مقابلہ شروع کررکھا ہے۔ اس میں عوام کو لالچ دیا جاتا ہے کہ کمپنی 600سے زائد مفت ٹکٹس دے رہی ہے لہٰذا شامل ہونے کیلئے (لائیک)، شیئر، کمنٹ کریں یا فالو کریں۔ اس کے علاوہ کیش انعام کا لالچ بھی دیا جارہا ہے۔ تاہم اب ایمرٹس ایئر لائن نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ ان سکیموں سے اس کا کوئی تعلق نہیں اور ایسے پیجز بند کروانے کیلئے کمپنی فیس بک کے ساتھ رابطے میں ہے۔ تاہم آخری اطلاعات تک یہ پیج کام کررہا تھا اور اس پوسٹ کو 18ہزار سے زائدلوگ شیئر کرچکے تھے، اس پر لائیکس بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...