آپریشن ضرب عضب آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا ،نواز شریف

آپریشن ضرب عضب آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا ،نواز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ شجاع خانزادہ شہید کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی‘ آپریشن ضرب عضب آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا‘ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ اتوار کو یوم دفاع کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے پنجاب کے سابق وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ شہید کی رہائش گاہ پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ جاع خانزادہ شہید کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی‘ آپریشن ضرب عضب آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا‘ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

مزید :

صفحہ اول -