پاکستان امن پسند ملک ہے ،لیکن وطن کا تحفظ کرناجانتے ہیں،عبدالباسط

پاکستان امن پسند ملک ہے ،لیکن وطن کا تحفظ کرناجانتے ہیں،عبدالباسط

نئی دہلی (آئی این پی)بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اس لئے ہم کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتے لیکن وطن کا تحفظ جانتے ہیں۔ہر پاکستانی وطن کے چپے چپے کے دفاع کیلئے تیار ہے ، 1965کی جنگ میں غیر ملکی جارحیت کے خلاف مادر وطن کے تحفظ کا ثبوت دیا اور مسلح افواج نے ایمانی قوت اور حب الوطنی کا بھر پور مظاہرہ کیا۔اتوار کو نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم دفاع کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبد الباسط کا کہنا تھا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اس لیے ہم کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتے لیکن وطن کا تحفظ جانتے ہیں۔ہر پاکستانی وطن کے چپے چپے کے دفاع کے لیے تیار ہے۔انھوں نے کہاکہ 1965ء کی جنگ غیر ملکی جارحیت کے خلاف مادر وطن کے تحفظ کے عزم کا ثبوت ہے، مسلح افواج اور قوم نے ایمانی قوت او رجذبہ حب الوطنی کا عظیم مظاہرہ کیا۔

مزید : صفحہ اول


loading...