پارلیمنٹ استعفوں کا فیصلہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کرے گی ،خورشید شاہ
سکھر (خصوصی رپورٹ )قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہاہے کہ پارلیمنٹ سے استعفوں کا فیصلہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کرے گی،ہماری پالیسی غیر مشروط ہے ، بیان بازی کرنے کی بجائے عوامی معاملات پر کام کرنے کا وقت آ گیا ہے ۔خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سے استعفوں کے بارے میں فیصلہ کرنے کا اختیار نہ میرے پاس ہے اور نہ رحمان ملک کے پاس ، یہ اختیار پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ہے وہی کرے گی۔ سکھر میں آئی بی اے کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سمیت دیگر جماعتوں کا موجودہ الیکشن کمیشن کے ممبران پر اعتراضات ہیں تاہم بلدیاتی الیکشن کا فیصلہ سپریم کورٹ کا ہے ہماری مفاہمتی پالیسی کبھی مشروط نہ رہی ہے اور نہ ہوگی ، وہ ہمیشہ غیر مشروط رہی ہے۔