راولپنڈی بار نے بھی چیف جسٹس کے الوداعی عشائیے کابائیکاٹ کردیا

راولپنڈی بار نے بھی چیف جسٹس کے الوداعی عشائیے کابائیکاٹ کردیا

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان بار کونسل کی جانب سے سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کو دی جانے والی الوداعی ضیافتوں کے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد راولپنڈی بار ایسوسی ایشن نے بھی بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔ صدر ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی جی ایم شاہ نے بتایا کہ نائب صدر راجہ عابد حسین‘ سیکرٹری ساجد اعوان اور جوائنٹ سیکرٹری مسز طیبہ عباسی اور دیگر پر مشتمل ایگزیکٹو کمیٹی کا ایک روز قبل اجلاس منعقد کیا گیا تھا جس میں پاکستان بار کونسل کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے یہ حتمی فیصلہ کیا گیا ہے کہ جسٹس جواد ایس خواجہ کے اعزاز میں منعقدہ کسی بھی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔ جی ایم شاہ نے آن لائن سے گفتگو میں کہا کہ علی ظفر یا سینیئر قانون دانوں کے ساتھ ساتھ جواد ایس خواجہ نے ایڈووکیٹس آن ریکارڈ کے ساتھ جو مناسب رویہ رکھا ہے اسے ایک اچھی روایت قرار نہیں دیا جاسکتا۔ ایڈووکیٹس آن ریکارڈ بزرگ اور عمر رسیدہ افراد ہیں ان کو بار بار لائسنس معطلی کا کہنا نامناسب ہے۔ بیرسٹر علی ظفر وکلاء کے ہیرو ہیں انہوں نے جس طرح سے 6 گھنٹے بغیر کسی وقفے کے دلائل دیئے ہیں وہ قابل ستائش ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان بار کونسل بائیکاٹ کا اعلان کر چکی ہے جبکہ سپریم کورٹ بار 8 ستمبر کو فیصلہ کرے گی۔

مزید : صفحہ اول


loading...