پاک افواج کے شہداء کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں، بلاول بھٹو

پاک افواج کے شہداء کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں، بلاول بھٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی) پیپلزپارٹی کے چےئر مین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے قوم کو مایوسی کے سواکچھ نہیں دیا ‘بلدیاتی انتخابات میں پنجاب میں کسی کو جھر لو پھیر نے کی اجازت نہیں دیں گے ‘ پیپلزپارٹی بھٹو شہید کے مشن پر چل رہی ہے ہمیں کمزور سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ‘ملکی دفاع کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کر نیوالے پاک افواج کے شہداء کو عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پیپلزپارٹی دفاع اداروں کے ساتھ کھڑی ہے ۔ وہ بلاول ہاؤس لاہور میں پیپلزپارٹی کے میاں منظور احمد وٹو ‘فیصل میر سمیت ملاقات کیلئے آنیوالے دیگر رہنماؤں سے گفتگو کر رہے تھے پیپلزپارٹی کے چےئر مین بلاول بھٹو نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کا نعرہ لگانیوالے حکمرانوں نے ملک کومزید بحرانوں کا شکار کر دیا ہے جسکی وجہ سے پوری قوم ان سے تنگ آچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی آج بھی چارو ں صوبوں کی زنجیر ہے اور جو لوگ قوم کو انقلاب اور تبدیلی کے جھوٹے خواب دکھا رہے انکو مشن ملک اور قوم کی بھلائی نہیں بلکہ اقتدار حاصل کر نا ہے لیکن پیپلزپارٹی کی سیاست صرف اور صرف غر یبوں اور عام آدمی کیلئے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لیں گی اور پنجاب کو ایک بار پھر پیپلزپارٹی کا قلعہ ثابت کر یں گے ۔بلاول بھٹو 11 ستمبر کو چےئرمین سنٹرل پنجاب کے 4 اضلاع کے وفود سے ملیں گے۔ان اضلاع میں ساہیوال، شیخوپورہ، گوجرانوالہ ضلع، اور گوجرانوالہ سٹی شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور سے پارٹی کے عہدیدار اور کارکن بھی ملاقاتیں کریں گے۔ اسی روز چےئرمین سابق صدور، سیکریٹری جنرلز، سابق وزراء اور ٹکٹ ہولڈروں کے لیے عشائیہ دیں گے۔ چےئرمین 12ستمبر کو پرانے پارٹی کے کارکنوں سے ملیں گے جنہوں نے پارٹی کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -