اداکارہ مشی خان کی عبوری ضمانت میں ایک دن کی توسیع

اداکارہ مشی خان کی عبوری ضمانت میں ایک دن کی توسیع
اداکارہ مشی خان کی عبوری ضمانت میں ایک دن کی توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) فراڈ کیس میں ملوث اداکارہ مشی خان کی عبوری ضمانت میں ایک دن کی توسیع کردی گئی اور عدالت نے وکیل کو حکم دیاہے کہ منگل تک اپنے دلائل مکمل کریں۔
اداکارہ سیشن کورٹ راولپنڈی میں پیش ہوئیں تاہم اُن کے وکیل ذاتی مصروفیات کی وجہ سے عدالت میں پیش نہ ہوسکے، جج رانا آفتاب نے عبوری ضمانت میں ایک دن کی توسیع کرتے ہوئے وکیل کیلئے ہدایت کی ہے کہ اپنے دلائل مکمل کریں۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹرافشاں نے اداکارہ کیخلاف فراڈ کا مقدمہ تھانہ نیوٹاﺅن میں درج کرارکھاہے ۔

مزید :

تفریح -