عدالت نے یوسف رضاگیلانی کی 11مقدمات میں ضمانت منظور کر لی

عدالت نے یوسف رضاگیلانی کی 11مقدمات میں ضمانت منظور کر لی
عدالت نے یوسف رضاگیلانی کی 11مقدمات میں ضمانت منظور کر لی

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی 11مقدمات میں ضمانت منظور کر لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق یوسف رضاگیلانی ٹڈاپ کیس میں عدالت میں پیش جہاں ان کی وکیل نے درخواست ضمانت پیش کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ تمام مقدمات میں یوسف رضا گیلانی کیخلاف ایک جیسے ہی الزامات ہیں اور انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہاہے ۔یوسف رضا گیلانی میں موقف اختیار کیا کہ آج تک عدالت کے روبرو کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا ،یوسف رضا گیلانی عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اس لیے وہ روبر پیش ہوئے ہیں۔

عدالت نے یوسف رضاگیلانی ضمانت 12اکتوبر تک منظور کرتے ہوئے ایک ایک روپے کی مچلکے تمام مقدموں میں جمع کروانے کی ہدایت کر دی ہے جبکہ یوسف رضاگیلانی کے ساتھ زبیر کی بھی تمام مقدمات میں ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی گئی ہے

اس موقع پر یوسف رضاگیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر ماضی میں بھی مقدمات بنائے گئے ،اس وقت21مقدمات درج کیے گئے ہیں ،ماضی میں بھی عدالت میں پیش ہوئے آئندہ بھی ہو ںگے ۔انہوں نے کہا کہ ان پر دہشتگردی کے مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں ،پیپلز پارٹی نے ملک کی خاطر بہت قربانیاں دیں ہیں ۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...