لاہور ہائیکورٹ نے الطاف حسین کی تقاریر ،بیان ،خبر، تصویر میڈیا پر چلانے یا شائع کرنے پرتا حکم ثانی پابندی لگا دی

لاہور ہائیکورٹ نے الطاف حسین کی تقاریر ،بیان ،خبر، تصویر میڈیا پر چلانے یا ...
لاہور ہائیکورٹ نے الطاف حسین کی تقاریر ،بیان ،خبر، تصویر میڈیا پر چلانے یا شائع کرنے پرتا حکم ثانی پابندی لگا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے متحدہ کے قائد الطاف حسین کی تقریر ،بیان،تصویر اور خبر میڈیا پر چلانے اور شائع کرنے پرتاحکم ثانی پابندی عائد کر دی ہے اور الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کو آج ہی نوٹیفکیشن بھجوانے کیلئے احکامات صادر کر دیئے گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی نقوی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے آرٹیکل 6 کے تحت الطاف حسین کیخلاف کارروائی کیلئے دائر درخواست کی سماعت کی جس دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں بتایا کہ عدالتی حکم کے مطابق الطاف حسین کی تقاریر نشرکر نے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف ملک دشمنوں کو تحفظ نہیں دیں گے ۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین ملک کے اداروں اور پاک فوج کیخلاف نازیبا زبان استعمال کر رہے ہیں ۔
عدالت  کی جانب سے کہا گیا کہ پابندی کے باجود بھی نشر کی جارہی ہیں جس پر عدالت نے اگلی سماعت میں پیمرا کو بھی طلب کر لیا ہے ۔
عدالت نے کیس کا اصولی فیصلہ آنے تک الطاف حسین کی تصویر ،خبر،بیان یا تقریر الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا پر شائع نہ کی کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت 18ستمبر تک ملتوی کر دی ہے ۔عدالت نے الطاف حسین کو بھی وکیل کے ذریعے عدالت میں جواب جمع کروانے کی ہدایات جاری کردیں اور الطاف حسین کی شہریت سے متعلق تفصیلات بھی اگلی سماعت پر طلب کر لی گئی ہیں ۔
عدالت کی جانب سے تمام الیکٹرانک میڈیا و پرنٹ میڈیا کو آج ہی نوٹیفکشن بھیجوانے کیلئے احکامات صادر کر دیئے گئے ہیں ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -