نیب نے کارروائی کرتے ہوئے کسٹم کے 7افسروں کو کرپشن کے الزام میں حراست میں لے لیا

نیب نے کارروائی کرتے ہوئے کسٹم کے 7افسروں کو کرپشن کے الزام میں حراست میں لے ...
نیب نے کارروائی کرتے ہوئے کسٹم کے 7افسروں کو کرپشن کے الزام میں حراست میں لے لیا

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کے بعد پنجاب کی بھی باری آ گئی ہے نیب نے کرپشن میں ملو ث افسروں کیخلاف خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے ،نیب پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے کسٹم کے 7افسران کو کرپشن کے الزام میں حراست میں لے لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے کارروائی کرتے ہوئے کسٹم کے سات اہلکار حراست میں لیے ہیں جن میں سابق ایڈیشنل کلکٹر کسٹم عامر رشید ،انسپکٹر افضل ڈوگر،محمد اکرم ،شیخ ندیم ،علی عباس اورسابق سپریٹنڈنٹ خالد محمود شامل ہیں ۔نیب نے الزام عائد کیاہے کہ ان تمام افسران نے اپنے اختیارات کا ناجائزاستعمال کرتے ہوئے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہچایاہے ۔

مزید : لاہور /اہم خبریں


loading...