ایاز صادق نے الیکشن ٹریبونل کافیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق قومی اسمبلی سپیکر ایاز صادق نے الیکشن ٹریبونل کا این اے 122کافیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ایاز صادق کی جانب سے عدالت میں جمع کروائی گئی اپیل تین ہزار صفحات پر مشتمل ہے جس میں موقف اختیا کیاگیاہے کہ الیکشن ٹریبونل نے فیصلہ حقائق کے برعکس سنایاہے اس لیے اسے کالعدم قرار دیاہے جائے ۔ایاز صادق نے سپریم کورٹ میں صرف الیکشن ٹریبونل کی جانب سے عائد کیے گئے 25لاکھ روپے جرمانے پر حکم امتناعی کی استدعا کی ہے جبکہ الیکشن ٹریبونل کے فیصلہ میں مکمل طور پر چیلنج کیا گیاہے ۔
ایاز صادق نے موقف اختیار کیاہے کہ انہوں نے این اے 122میں دھاندلی نہیں کی اس لیے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔