سوات سے دہشتگردی کا خاتمہ کر دیا ،آج کالام میں ہزاروں کی تعداد میں سیاح امن کا ثبوت ہے:آرمی چیف راحیل شریف
کالام(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ سوات سے دہشتگردی کا خاتمہ کر دیا ،آج کالام میں ہزاروں کی تعداد میں سیاح امن کا ثبوت ہے ۔تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کالام فیسٹیول کا دورہ کیا اور اس موقع پر فیسٹیول انتظامیہ کیلئے پچیس لاکھ روپے کا اعلان بھی کیا ۔ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج اور عوام نے امن کی بحالی کے لئے قربانیاں دیں۔ انہوں نے میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہاکہ میڈیا نے امن کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ۔
واضح رہے کہ کالام فیسٹیول کی پانچ روزہ رنگا رنگ تقریبات آج اختتام پذیر ہو گئیں ہیں ۔