بھارت کی کنٹرول لائن پر سیز فائر کی ایک بار پھر خلاف ورزی ،پاک فوج کا منہ توڑ جواب :آئی ایس پی آر

بھارت کی کنٹرول لائن پر سیز فائر کی ایک بار پھر خلاف ورزی ،پاک فوج کا منہ توڑ ...
بھارت کی کنٹرول لائن پر سیز فائر کی ایک بار پھر خلاف ورزی ،پاک فوج کا منہ توڑ جواب :آئی ایس پی آر

  


راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)آئی ایس پی آر کا کہناہے کہ بھارت کی جانب سے ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی لیکن پاک فوج کی جوابی کارروائی نے بھارتی بندوقوں کو خاموش کروادیا۔

فوج کے ادارہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر باغ کے قریب سیکٹر کلر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس پر پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ۔آئی ایس پی آ ر کا کہناہے کہ بھارت کی جانب سے رات 11بجے سے دوبجے تک اور صبح نو بجے دوبارہ سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی تاہم فائرنگ کے باعث کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہو ئی ہے ۔

مزید : راولپنڈی /اہم خبریں


loading...