ہلکا پھلکا رونے سے موڈ خوشگوار، دماغ کی کیمسٹری تبدیل

ہلکا پھلکا رونے سے موڈ خوشگوار، دماغ کی کیمسٹری تبدیل
ہلکا پھلکا رونے سے موڈ خوشگوار، دماغ کی کیمسٹری تبدیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (این این آئی) ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ جذبات سے لبریز ہوکر آنسو بہانے والے لوگ شدید جذبات سے ابھرنے میں زیادہ بہتر ہوتے ہیں اور ہلکا پھلکا رونا ہمارے لئے برا نہیں ہے بلکہ آنسو دراصل ہمارے موڈ کو پہلے سے بہتر کرسکتے ہیں۔ رونا ایک فطری عمل ہے تاہم رونے کے عمل کو اچھی طرح سے سمجھا نہیں گیا ہے۔ جیسا کہ کچھ ماہرین رونے کو دراصل حمایت حاصل کرنے کا ہتھیار سمجھتے ہیں جبکہ بعض کا خیال ہے کہ رونا جذبات کا اظہار کا ایک ذریعہ ہے۔ جذباتی آنسو عام طور پر عورتوں کی آنکھوں سے زیادہ بہتے ہیں، جو دکھ اور تکلیف کے علاوہ خوشی کے موقعوں پر بھی رونا نہیں بھولتی ہیں، حتیٰ کہ ڈراموں اور فلموں کے دکھی مناظر بھی انہیں غمگین کردیتے ہیں، ان کے برعکس مردون میں رونے کی عادت کمزوری کی علامت سمجھی جاتی ہے لیکن ایک نئی تحقیق نے جذباتی آنساوﺅں سے اچھے موڈ کا تعلق ظاہر کیا ہے۔ ہالینڈ کے محققین نے اپنے مطالعہ میں جذباتی آنسوﺅں کا تجزیہ کیا ہے اور کہا کہ جو لوگ فلم کے دوران آنسو بہاتے ہیں، وہ بعد میں خود کو پہلے سے زیادہ بہتر محسوس کرتے ہیں۔ محققین کا خیال ہے کہ رونا شاید ہمارے دماغ کی کیمسٹری کو تبدیل کردیتا ہے اور ایا معلوم ہوتا ہے کہ رونا ہمارے لئے اچھا ہے، کیونکہ رونے کے بعد ہمارا جسم خوش ہونے کے لئے زیادہ کوشش کرتا ہے۔ مطالعہ میں 60 مرد اور خواتین کی فلمیں دیکھتے ہوئے ویڈیو ریکارڈ کی گئی۔ رضا کاروں سے فلم کے آگاز اور اختتام پر پوچھا گیا کہ وہ کیسا محسوس کررہے ہیں۔ محققین نے شرکاءسے یہس وال فلم ختم ہونے کے 20 منٹ بعد اور پھر 90 منٹ بعد دوبارہ پوچھا۔ نتائج سے پتا چلا کہ فلم کے دوران رونے والے تمام ناظرین نے فلم ختم ہونے کے بعد اپنے موڈ کو زیادہ بہتر محسوس کیا۔ دونوں فلموں کے دوران 60 فیصد ناظرین جذبات سے لبریز ہوکر روئے، خاص طور پر ایک فلم جس میں کتا مالک کے مرنے کے بعد بھی وفاداری نبھاتا ہے اس فلم میں 60 فیصد ناظرینن ے آنسو بہائے۔ اسی طرح 1997ءکی ایک دکھ بھری مزاحیہ فلم کے دوران 45 فیصد جذبات پر قابو نہیں رکھ سکے۔ ویڈو کلپ سے ظاہر ہوا کہ فلموں کے دوران عورتوں میں رونے کا امکان زیادہ تھا اور وہ فلم کے ہر مناظر پر کثرت سے روئیں لیکن نتائج سے دلچسپ حقیقت بھی سامنے آئی کہ فلم دیکھنے کے فوراً بعد ان لوگوں کا موڈ تبدیل نہیں ہوا جو فلم میں نہیں روئے تھے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -