کشمیر پر جرات مندانہ موقف ‘حریت رہنماﺅں کا آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو خراج تحسین

کشمیر پر جرات مندانہ موقف ‘حریت رہنماﺅں کا آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو خراج ...
کشمیر پر جرات مندانہ موقف ‘حریت رہنماﺅں کا آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو خراج تحسین

  


سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک)حریت رہنماﺅں نے کشمیر پر جرات مندانہ موقف اختیار کرنے پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو کشمیر پر جرات مندانہ موقف اختیار کرنے پر سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے کشمیر پر پاکستان کے موقف کا اظہار کشمیریوں کے دلوں کی آواز ہے ۔دوسری جانب میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں


loading...