طالبان نے پی ٹی آئی رہنما اسلم اقبال کے ڈیرے پر فائرنگ کی ذمہ داری قبول کر لی

طالبان نے پی ٹی آئی رہنما اسلم اقبال کے ڈیرے پر فائرنگ کی ذمہ داری قبول کر لی
طالبان نے پی ٹی آئی رہنما اسلم اقبال کے ڈیرے پر فائرنگ کی ذمہ داری قبول کر لی

  


لاہور (ویب ڈیسک)تحریک طالبان نے پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے میاں اسلم اقبال کے ڈیرے پر فائرنگ کی ذمہ داری قبول کر لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق تحریک طالبان کے مرکزی ترجمان محمد خراسانی نے کہاہے کہ وہ پی ٹی آئی کے رہنما میاں اسلم کو شنانہ بنانے کی کوشش کی لیکن وہ بچ گئے ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سمن آباد میں میاں اسلم اقبال کے ڈیرے پر نامعلوم افراد نے ہوائی فائرنگ کی جس سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ فائرنگ کی آواز سن کر قریبی آبادی کے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ فائرنگ کے وقت ڈیرے پر کوئی موجود نہیں تھا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے۔

مزید : لاہور


loading...