الرقہ میں واقع داعش کے سب سے بڑے قید خانے کی تصویر سامنے آگئی

الرقہ میں واقع داعش کے سب سے بڑے قید خانے کی تصویر سامنے آگئی
الرقہ میں واقع داعش کے سب سے بڑے قید خانے کی تصویر سامنے آگئی

  


دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) شام کے بعض علاقوں میں داعش نے مکمل کررکھاہے اور ایسا ہی ایک علاقہ الرقہ بھی جہاں پچھلے دوسال سے داعش نے حکومت قائم کررکھی ہے جس کی وجہ سے وہاں موجود ذرائع ابلاغ یا سوشل میڈیا صارفین داعش کے خوف سے ایسی کوئی بات سامنے لانے کی جرات نہیں کرتے کیونکہ ان کی زندگی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ کچھ سر پھرے نوجوان بعض اوقات اپنی جان پر کھیل کر داعش کے بعض کالے کرتوتوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے بے نقاب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

العربیہ کے مطابق حال ہی میں الرقہ میں سوشل میڈیاکے ذریعے داعش کے ایک بڑے پنجرہ نما قید خانے کی تصویر سامنے آئی ہے، یہ قید خانہ ان لوگوں کے لیے ہے جو روز مرہ کے معمولات میں داعش کے وضع کردہ اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ مثلا خواتین سے مشابہت اختیار کرنے، نماز میں تاخیر کرنے، داڑھی منڈوانے، سگریٹ نوشی کرنے یا اس نوعیت کے دیگر 'جرائم' کا ارتکاب کرنےوالوں کو پکڑ کر ان پنجروں میں ڈال دیا جاتا ہے۔

الرقہ کے اس موبائل قید خانے کی تصویر ایک مقامی نوجوان جس کے خاندان نے نقل مکانی نہیں کی، اپنے فرضی سوشل اکاﺅنٹ پر جاری کی ہے۔سوشل میڈیا پر مشہور ہونے والی تصویر میں قفس نما قید خانے کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ مغربی الرقہ میں الطبقہ کے مقام پر واقع ہے اور یہ شہر میں سب سے بڑا عوامی قید خانہ ہے۔ایک دوسرے نامعلوم شہری نے مسکنہ کے مقام پر ایک ایسے ہی قید خانے کی فوٹیج اپنے اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی ہے جس میں متعدد لوگوں کو بند کیے دکھایا گیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...