پی آئی اے انتظامیہ کے اہلکار نے مسافر کو جہازکی روانگی میں تاخیر کی وجہ پوچھنے پر پیٹ ڈالا

پی آئی اے انتظامیہ کے اہلکار نے مسافر کو جہازکی روانگی میں تاخیر کی وجہ ...
پی آئی اے انتظامیہ کے اہلکار نے مسافر کو جہازکی روانگی میں تاخیر کی وجہ پوچھنے پر پیٹ ڈالا

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنزکے اکثر کارنامے تو منظر عام پر آتے ہی رہتے ہیں لیکن آج ایک ایسا کارنامہ سامنے آیاہے جس میں پی آئی اے کے افسر نے مسافر کو جہاز کی روانگی میں تاخیر کی وجہ پوچھنے پر پیٹ ڈالاہے۔

تفصیلات کے مطابق مسافر نے پی آئی اے سٹاف کے ایک اہلکار سے پوچھا کہ پروازپی کے 307کی روانگی میں تاخیر کی کیا وجہ ہے اور اس دوران بات چیت میں گرما گرمی پیدا ہو گئی جس پر پی آئی اے کے اہلکار نے مسافر کو لات اور گھونسے مارنے شروع کر دیئے جبکہ وہاں موجود لوگوں نے اپنے اپنے موبائل سے تمام منظر کو کیمرے کے ذریعے محفوظ کرلیا ۔

مزید : راولپنڈی /اہم خبریں


loading...