آصف زرداری نے قائم علی شاہ ،فاروق ایچ نائیک،سہیل انور سیال اورفریال تالپور کو دبئی طلب کرلیا

آصف زرداری نے قائم علی شاہ ،فاروق ایچ نائیک،سہیل انور سیال اورفریال تالپور ...
آصف زرداری نے قائم علی شاہ ،فاروق ایچ نائیک،سہیل انور سیال اورفریال تالپور کو دبئی طلب کرلیا

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے پارٹی کے اہم قائدین کو دبئی طلب کر لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق آصف زرداری نے وزیرا علی سندھ قائم علی شاہ ،سابق چیئرمین سینیٹ فاروق ایچ نائیک،صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال اورپارٹی رہنماءفریال تالپور کو دبئی طلب کیاہے پارٹی کے یہ رہنماءآج شام دبئی روانہ ہوں گے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دبئی میں ہونیوالی اس ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ دبئی کے لئے روانہ ہو چکے ہیں ۔سابق صدرآصف علی زرداری فاروق ایچ نائیک سے آئینی اور قانونی مشاورت کرینگے۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...