پانچ ملکی ڈس ایبلڈ کرکٹ سیریز میں پاکستان کی تیسری کامیابی ،بھارت کو 43رنز سے ہرا دیا

پانچ ملکی ڈس ایبلڈ کرکٹ سیریز میں پاکستان کی تیسری کامیابی ،بھارت کو 43رنز سے ...
پانچ ملکی ڈس ایبلڈ کرکٹ سیریز میں پاکستان کی تیسری کامیابی ،بھارت کو 43رنز سے ہرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ(مانیٹرنگ ڈیسک)پانچ ملکی کرکٹ سیریز میں پاکستان ڈس ایبلڈ ٹیم نے بھارت کو 43رنز سے ہرا دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کو شکست ایونٹ میں پاکستان ٹیم کی تیسری کامیابی ہے،پاکستان ڈس ایبل ٹیم نے اپنا پہلا میچ افغانستان کےخلاف تین ستمبر کو ڈھاکہ میں کھیلا۔
یاد رہے پہلی بار بنگلادیشی وزیرِاعظم حسینہ واجد نے ڈیس ایبلڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملایا، رواں سال پاکستان اور بنگلادیش میں شیڈول دورے میں حسینہ واجد پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملائے بغیر چلی گئی تھی لیکن اس بار انہوں نے پاکستانی کھلاڑی سے ہاتھ ملا کر مبارک باد دی۔
بنگلادیش میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی پرچموں کی بہار آئی تو حسینہ واجد گھبرا گئی اور انوکھی پابندی لگادی کہ دوسرے ممالک کے پرچم نہیں لہرائے جاسکتے جس پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو ایکشن لینا پڑا اور یوں حسینہ واجد کو اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -