عدالت نے بے نظیر کی پرسنل سیکریٹری کی کیس میں فریق بننے کی درخواست منظور کر لی

عدالت نے بے نظیر کی پرسنل سیکریٹری کی کیس میں فریق بننے کی درخواست منظور کر ...
عدالت نے بے نظیر کی پرسنل سیکریٹری کی کیس میں فریق بننے کی درخواست منظور کر لی

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بے نظیر بھٹو قتل کیس میں ناہید خان کی فریق بننے کی درخواست سماعت کے لئے منظور کر لی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ناہید خان بے نظیر بھٹو کیس میں فریق بننے کیلئے عدالت میں پیش ہوئیں تو عدالت نے کہا کہ قانونی تقاضے پورتے کرتے ہوئے آپ درخواست دائر کریں ۔

نائید خان نے عدالتی احکامات کی روشنی میں اپنے وکلاء سے مشاورت کے بعد کیس میں فریق بننے کے لئے ایک درخواست دائر کر دی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ کیس سے متعلق عدالتی کارروائی اور دستاویزات کا حصول ان کا قانونی حق ہے لہذا انہیں فراہم کیا جائے۔عدالت نے ناہید خان کی درخواست پر وفاق، درخواست گزار اور ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر کو 14 سمتبر کو طلب کر لیا ہے۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناہید خان نے کہا کہ آصف زرداری کے وکیل نے ان پر جھوٹا الزام لگایاہے کہ اس لیے مجھے قانون طور پر حق حاصل ہے کہ میں اپنا دفاع کروں ۔ ان کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو قتل کے حوالے سے مجھ سے اسکاٹ لینڈ، اقوام متحدہ اور ایف آئی اے کے اہلکاروں نے پوچھ گچھ کی لیکن عدالت نے مجھے ایک مرتبہ بھی نہیں بلایا، اب عدالت میں اپنا موقف بھرپور طریقے سے پیش کروں گی۔

واضح رہے کہ آصف علی زرداری کے ڈرائیور نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں اپنے بیان میں کہا کہ ناہید خان کے کہنے پر بے نظیر بھٹو نے گاڑی کا سن روف کھولا تھا۔

مزید : اسلام آباد


loading...