زرداری کے طلب کرنے پر فریال تالپور ،وزیر داخلہ اوروزیر قانون سندھ دبئی روانہ

زرداری کے طلب کرنے پر فریال تالپور ،وزیر داخلہ اوروزیر قانون سندھ دبئی روانہ
زرداری کے طلب کرنے پر فریال تالپور ،وزیر داخلہ اوروزیر قانون سندھ دبئی روانہ

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور سابق صدر آصف علی زرداری نے پارٹی کے اہم قائدین کو دبئی طلب کر لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق آصف زرداری نے وزیرا علی قائم علی شاہ ،فاروق ایچ نائیک،صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال ،صوبائی وزیر قانون اورپارٹی رہنماءفریال تالپور کو دبئی طلب کیاہے ۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دبئی میں ہونیوالی اس ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلی قائم علی شاہ پہلے ہی دبئی روانہ ہوگئے تھے جبکہ اب فریال تالپور ،،صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال اور صوبائی وزیر قانون بھی دبئی روانہ ہو گئے ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...