سعودی بادشاہ کی شان ہی الگ ، پوراہوٹل بک کرایاگیا، لاتعداد گاڑیوں کاقافلہ

سعودی بادشاہ کی شان ہی الگ ، پوراہوٹل بک کرایاگیا، لاتعداد گاڑیوں کاقافلہ
سعودی بادشاہ کی شان ہی الگ ، پوراہوٹل بک کرایاگیا، لاتعداد گاڑیوں کاقافلہ

  


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی فرمانرواشاہ سلمان عبدالعزیز کے تاریخی دورہ امریکہ کے موقع پر پورا ہوٹل ہی بک کرایاگیاجبکہ زیرنظرتصویر میں موجود تمام گاڑیاں بھی  اُنہی کے انتظار میں کھڑی ہیں ۔

امریکی میڈیا کے مطابق اگر آپ شہنشاہ ہیں تو یہ بات شاہ سلمان پر صادق آتی ہے کہ آپ یا تو نہ جائیں لیکن اگر جاتے ہیں توپھر پورے شاہانہ طریقے سے جائیں ، شاہی مہمان کے انتظار میں درجنوں سیاہ لگژری گاڑیاں جمعرات کو جوائنٹ بیس اینڈریوز کے باہر کھڑی دیکھی گئیں جن کی تصویر زیرنظر ہے تاہم اب سعودی بادشاہ اپنا دورہ مکمل کرکے واپس وطن لوٹ چکے ہیں ۔

اسی طرح کی ایک تصویر وال سٹریٹ جنرل کے ایک رپورٹر نے سعودی بادشاہ کے حالیہ دورہ فرانس کے موقع پر بھی لی ،سعودی فرمانروا کے پاس 10قافلے ہیں جبکہ مزید 400لگژری گاڑیوں کا ڈرائیورز سمیت انتظام کیاگیاتھا۔

یادرہے کہ سعودی بادشاہ نے اپنے دورہ امریکہ کے موقع پر صدر اوباما سے ملاقات کی اور ایران نیوکلیئر ڈیل سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیاجبکہ اوباما نے پروٹوکول کے تمام تقاضوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے دروازے پر استقبال کیاتھا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...