ٹی ٹی پی نے شہری علاقوں میں ہونیوالے تین حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

ٹی ٹی پی نے شہری علاقوں میں ہونیوالے تین حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی
ٹی ٹی پی نے شہری علاقوں میں ہونیوالے تین حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک طالبان پاکستان نے لاہور ، ڈیرہ غازی خان اور دیر میں ہونیوالے حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ۔ میڈیا کو جاری ایک بیان میں ٹی ٹی پی کے محمد خراسانی نے کہاکہ لاہور میں پی ٹی آئی کے رہنما میاں اسلم کو مارنے کےلئے حملہ کیا گیا لیکن وہ بچ گئے۔

اسی طرح ڈیرہ غازی خان میں پولیس کو نشانہ بنایا گیا ،دیر میں کل دن کے وقت گھر کے سامنے قومی وطن پارٹی کے رہنما محمد عمر کو ٹارگٹ کیا ،تینوں حملے تحریک طالبا ن پاکستان کے خصوصی دستے ایس ٹی ایف نے انجام دئے اور کمانڈوزبحفاظت نکلنے میں کامیاب رہے تاہم حملہ آوروں کی مزید تفصیلات بیان نہیں کی گئیں۔

مزید : لاہور


loading...