کندھکوٹ‘ ملزمان کی فائرنگ سے رینجرز کے ڈی ایس آر جاوید شہید ،ڈی ایس آر آصف سمیت تین اہلکار زخمی

کندھکوٹ‘ ملزمان کی فائرنگ سے رینجرز کے ڈی ایس آر جاوید شہید ،ڈی ایس آر آصف ...
کندھکوٹ‘ ملزمان کی فائرنگ سے رینجرز کے ڈی ایس آر جاوید شہید ،ڈی ایس آر آصف سمیت تین اہلکار زخمی

  


کندھکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) گوٹھ عالم جگیرانی میں ملزمان کی فائرنگ سے رینجرز کے ڈی ایس آر جاوید شہید ہو گئے ہیں جبکہ ڈی ایس آر آصف سمیت تین اہلکار زخمی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس گوٹھ عالم جگیرانی میں ملزمان کی نشاندہی پر مشترکہ آپریشن کر رہی تھیں کہ اچانک فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ دوران کارروائی تین ملزمان بھی زخمی ہوئے ہیں ۔ پولیس نے بتایا ہے کہ فائرنگ تبادلہ جاری ہے اورضلع بھر سے پولیس اور رینجرز کی مزید نفری طلب کر لی گئی ہے ۔

مزید : کشمور /اہم خبریں


loading...