اگر آپ کو بھی بلغم شکایت رہتی ہے تو ان 4 غذاؤں سے ضرور پرہیز کریں

اگر آپ کو بھی بلغم شکایت رہتی ہے تو ان 4 غذاؤں سے ضرور پرہیز کریں
اگر آپ کو بھی بلغم شکایت رہتی ہے تو ان 4 غذاؤں سے ضرور پرہیز کریں

  


لندن(نیوزڈیسک)بلغم کی وجہ سے بہت سے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ہمارے منہ،حلق،ناک،پھیپھڑوںاور سانس کی نالی میں ایسے ٹشوز موجود ہوتے ہیں جس کی وجہ سے بلغم پیدا ہوتی ہے۔اس کی وجہ ماہرین صحت یہ بتاتے ہیں کہ یہ ٹشوز ہمارے جسم کی حفاظت کرتے ہیں اور اگر کوئی مسئلہ درپیش ہوتو یہ بلغم پیدا کرتے ہیں۔ان کی وجہ سے ہمارا مدافعتی نظام مضبوط رہتا ہے ۔آپ کو شائد یقین نہ آئے لیکن دوران بیماری جو سبز رنگ کا بلغم پیدا ہوتا ہے وہ اصل میں ہمیں جلد صحت یابی میں مددفراہم کرتا ہے۔ہمارے جسم میں بلغم ہر وقت پیدا ہوتی رہتی ہے اور ہم تھوک کے ساتھ اسے اندر لے جاتے ہیںلیکن اگر یہ بہت زیادہ پیدا ہونے لگے تو یہ جسم کے لئے مسائل پیدا کرتی ہے۔کچھ کھانے ایسے ہیں جن کے استعمال سے بلغم کی مقدار میں تیزی آجاتی ہے اور اس کی وجہ سے جسم مشکلات کا شکار ہوجاتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مندرجہ ذیل چارکھانوں سے پرہیز کرنے سے بلغم کی مقدار کو کم کیا جاسکتا ہے۔

دودھ اور ڈیری کی مصنوعات

اگر آپ مناسب مقدار میں دودھ یا ڈیری مصنوعات کا استعمال کرتے ہیں تو ٹھیک ہے اور اگر آپ بہت زیادہ ان کے دیوانے ہیں تو آپ کے جسم میں بلغم پیدا ہوگی۔

چربی والا سرخ گوشت

ویسے تو گوشت صحت کے لئے اچھا ہوتا ہے لیکن چربی والے سرخ گوشت کی وجہ سے جسم میں بلغم کی مقدار بڑھنے لگتی ہے۔

الکوحل

کسی بھی طرح کی الکوحل جسم کے لئے بالکل بھی اچھی نہیں ۔اس کے دیگر نقصانات میں سے ایک نقصان بلغم کا زیادہ پیدا ہونا ہے۔

گلوٹین

یہ پروٹین کی قسم ہے جو کہ گندم،جو،دالوں وغیرہ میں پائی جاتی ہے اور ایسی غذائیں جن میں گلوٹین ہو توان سے آپ کو بلغم پیدا ہوسکتی ہے۔

مزید : تعلیم و صحت


loading...