بالی ووڈاداکارسیف علی خان نے پاکستانیوں سے باضابطہ معافی مانگ لی

بالی ووڈاداکارسیف علی خان نے پاکستانیوں سے باضابطہ معافی مانگ لی
بالی ووڈاداکارسیف علی خان نے پاکستانیوں سے باضابطہ معافی مانگ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈاداکارسیف علی خان نے اپنے متنازع انٹرویو پر پاکستانیوں سے باضابطہ معافی مانگ لی اور وضاحت کی کہ فلم ’فینٹم‘ پر سنسر بورڈکے فیصلے کے بعد ان کاپاکستانی عوام اور اداکاروں کے جذبات سے کھیلنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا جومیرے لیے ہمیشہ نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں،سیف علی خان نے بتایاکہ وہ پاکستانی اداکاروں بالخصوص فخر عالم کیساتھ رابطے میں  ہیں ، وہ پاکستان کے لوگوں اور اداکاروں کی بہت عزت کرتے ہیں ۔
اپنے ایک انٹرویو میں سیف علی خان کاکہناتھاکہ میراایساکوئی ارادہ نہیں تھا، نہ ہی سنسر بورڈ کی توہین کرنا مقصود تھا، میں کئی بار کہہ چکا ہوں کہ ہمارے اپنے معاملات اور ہم پر بھی دباﺅ ہے لیکن ان پر کسی نے توجہ نہیں دی ،میں نے فخر عالم کیساتھ ان کی میزبانی میں پاکستان میں شوز میں شرکت کی اور اچھاوقت گزرا اور ان کا خیرخواہ ہوں ۔ بالی ووڈاداکار نے اپنے اس متنازع بیان پر بھی روشنی ڈالی اور کہاکہ پہلی بات تو یہ ہے کہ مجھے یہ کہنے کا کوئی حق نہیں کہ ملک پر یقین رکھتاہوں یا نہیں اور وہ ریمارکس محظ سنسر بورڈ سے متعلق تھے اور اس فورم میں یہی بحث ہورہی تھی کہ دیکھے جانے سے پہلے ہی فلم پر پابندی لگ سکتی ہے تاہم اسی طرح پاکستان سے تعلقات کے حق میں پچاس اور کمنٹ کیے ۔
اُن کاکہناتھاکہ فلموں میں اُنہوں نے پاکستانی سپاہیوں اور آئی ایس آئی کے ایجنٹوں کے کردار کیساتھ بھی انصاف کرنے کی بھرپورکوشش کی تاکہ وہ کتنے مضبوط اور پیشہ وارانہ ہوسکتے ہیں۔
سیف علی خان کاکہناتھاکہ وہ ان چیزوں میں پھنس کررہ گئے ہیں اور اب وہ بھی چاہتے ہیں کہ ریس کی طرح کی فلمیں بنائیں اور باکس آفس پر نام بنائیں ، میں پاکستان میں موجود اپنی فیملی سے پیار کرتاہوں اور پاکستان میں موجوددیگر کئی چیزیں بھی بہت اچھی لگتی ہیں، میں نہ توزیادہ سیاسی شخصیت اور نہ ہی جج ہوں، میں ایک اداکارہوں۔

مزید :

تفریح -