بھارت میں جنسی ہوس کی نئی تاریخ رقم ، نوجوان لڑکی کیساتھ 27افراد کی بداخلاقی

بھارت میں جنسی ہوس کی نئی تاریخ رقم ، نوجوان لڑکی کیساتھ 27افراد کی بداخلاقی
بھارت میں جنسی ہوس کی نئی تاریخ رقم ، نوجوان لڑکی کیساتھ 27افراد کی بداخلاقی

  


نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)جئے پور کے ہوٹل میں دہلی کی رہائشی 17سالہ لڑکی کو مبینہ طورپر 27افراد نے جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا، منگولپوری کی رہائشی متاثرہ لڑکی کو ملزم راکی اور اس کی اہلیہ روزگار کی تلاش میں 30اگست کو شہرلائے تھے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جوڑا لڑکی کو اکیلے ہوٹل کے کمرے میں چھوڑگیاجہاں اُنہیں ہوٹل سٹاف سمیت 27افراد نے 24گھنٹے تک متعدد بار جنسی درندگی کا نشانہ بنایا جس کے بعد وہ بھاگ کر نکلنے میں کامیاب ہوگئی ۔

لڑکی نئی دہلی پہنچی جہاں مقامی پولیس سٹیشن میں اس نے شکایت درج کرادی تاہم پولیس نے صرف 10افراد کے ملوث ہونے کی تصدیق کی جبکہ درندگی میں ملوث چھ افراد کو گرفتار کرلیاگیا اور باقی ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔

مزید : جرم و انصاف


loading...